ترکیہ نے عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی

ترکیہ نے عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی

ترکیہ نے عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے قائم “بورڈ آف پیس” میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں منعقد ہونے والے “بورڈ آف پیس” کے اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔ اس اجلاس میں عالمی امن، علاقائی استحکام اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔

حکام کے مطابق حکان فدان کی شرکت ترکیہ کے اس عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ ملک عالمی سطح پر امن کے قیام، تنازعات کے حل اور سفارتی روابط کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترک وزیر خارجہ نے عالمی امن کے لیے ترکیہ کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی۔ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی تھی پاکستان نے غزہ میں امن کے لیے دعوت قبول کرلی

غزہ میں جاری انسانی بحران اور مسلسل اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں عالمی سطح پر یہ  ایک اہم سفارتی پیش رفت  ہے، جس کے تحت متعدد ممالک کی حمایت سے “بورڈ آف پیس کے قیام اور اس میں پاکستان کے فعال کردار کو نہایت اہم اور ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

اس اقدام کی حمایت کئی بااثر ممالک کر رہے ہیں جن میں ترکی، متحدہ عرب امارات سمیت متعدد مسلم ممالک شامل ہیں، جبکہ مزید ممالک بھی اس عمل میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *