سال نو کے آغاز پر ملکۂ کوہسار مری میں پہلی برفباری نے سماں باندھ دیا۔ پہاڑوں اور وادیوں پر برف کی سفید چادر بچھتے ہی سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح نیو ایئر منانے اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سال نو کے آغاز پرمری میں برفباری شروع ہوتے ہی سیاح خوشی سے جھوم اٹھے اور حسین مناظر کی تصاویر و ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیے۔
سیاحوں کی غیر معمولی آمد کے باعث انتظامیہ نے ٹریفک کنٹرول کے لیے فول پروف اقدامات کیے۔ پھلگراں ٹول پلازہ اور سترہ میل ٹول پلازہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیکڑوں گاڑیوں کو روک دیا گیا۔
جبکہ مقامی شہریوں کو بھی ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہ دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
مزید ہڑھیں: سال نو کا پہلا روز، مختلف شہروں میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

