عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد خریداروں کیلئے قدرے ریلیف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے جہاں آج بھی سونا اور چاندی سستے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 73 روپے پر آگئی ہے جس کے باعث چاندی خریدنے والے صارفین نے بھی کچھ ریلیف محسوس کیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال میں کمی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔