ستاروں کی دنیا سے پاکستان کی سرزمین تک، آسمانوں کو چھو کر لوٹ آیا پاکستان کا فخر ،ذیشان علی خوش آمدید!

ستاروں کی دنیا سے پاکستان کی سرزمین تک، آسمانوں کو چھو کر لوٹ آیا پاکستان کا فخر ،ذیشان علی خوش آمدید!

 ستاروں کی دنیا سے پاکستان کی سرزمین تک، قومی ہیرو محمد ذیشان علی خوش آمدید! آسمانوں کو چھو کر لوٹ آنے والے پاکستان کے پہلے خلا باز کی کامیاب واپسی نے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ 
خلا کی وسعتوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اس سپوت کا زمین سے خلا تک اور خلا سے وطن تک کا یہ ناقابلِ فراموش سفر محض ایک سائنسی مہم نہیں بلکہ ملکی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے امید، حوصلے اور بڑے خواب دیکھنے کا روشن پیغام بن کر ابھرا ہے۔
 اکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) کے مطابق چین کا شین ژو 23    خلائی جہاز مقررہ مراحل طے کرنے کے بعد زمین کے ماحول میں داخل ہوا اور اندرونی منگولیا کے ڈونگ فینگ (Dongfeng) لینڈنگ سائٹ پر کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔

 اس تاریخی مشن کی تکمیل پر پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے ہمراہ ان کے دو چینی ساتھی خلا باز ژانگ ژی یوان اور لی جیا ینگ بھی بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

قبل ازیں شین ژو 23 خلائی جہاز 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے علیحدہ ہو کر واپسی کے سفر پر روانہ ہوا تھا۔
 خلائی اسٹیشن سے روانگی سے قبل تینوں خلا بازوں نے مشن کے تحت کیے جانے والے سائنسی تجربات سے حاصل شدہ ڈیٹا کی منتقلی، معلومات کی ترتیب اور دیگر ضروری انتظامی امور مکمل کیے۔
واضح رہے کہ محمد ذیشان علی 25 نومبر کو دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچے تھے، جس کے ساتھ ہی انہیں چین کے خلائی اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہونے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا۔
 خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران انہوں نے مختلف سائنسی اور تکنیکی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن کا مقصد خلائی ماحول میں جدید تحقیق اور مستقبل کے مشنز کے لیے قیمتی معلومات اکٹھی کرنا تھا۔

editor

Related Articles