پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ،اپریل میں دوسری بلند ترین ماہانہ سطح ریکارڈ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ،اپریل میں دوسری بلند ترین ماہانہ سطح ریکارڈ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اپریل میں ماہانہ بنیاد پر دوسری بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے، جبکہ جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مجموعی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپریل میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہانہ بنیاد پر بھی 2 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مسلسل بہتری اور بیرونی طلب میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی قومی ذخائر 21 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل 2026 کے دوران آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 21 فیصد بڑھیں۔ اس عرصے میں پاکستان نے 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی برآمدات حاصل کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے،صرف اپریل کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، جو حالیہ مہینوں میں ایک مضبوط کارکردگی سمجھی جا رہی ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو موجودہ مالی سال کے اختتام تک آئی ٹی برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہوگی۔ گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم بھی تقریباً 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہی تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles