وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، اس کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی بات ہوئی، خصوصاً پاکستان کی جانب سے جاری امن کوششوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں میں تعاون پر گہری قدردانی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر مضبوطی سے قائم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے،مزید کشیدگی سے بچنے اور خطے میں استحکام واپس لانے کے لیے عالمی برادری کی مسلسل اور مؤثر کوششیں ضروری ہیں،وزیرِ اعظم پاکستان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔