وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے،چین نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے،چین نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی صورتحال اور مختلف اسٹریٹجک امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ثابت ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

چینی حکام کے مطابق اس دورے میں پاک چین تعاون کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مستقبل میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا دکانوں اور مارکیٹوں کے بندش سے متعلق نیا حکم جاری

 یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون کو مزید اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی روابط پہلے ہی مضبوط ہیں تاہم اس دورے سے سرمایہ کاری، تجارت اور علاقائی ہم آہنگی کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے جبکہ اس سے خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles