سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف تمام درخواستیں خارج

سپریم جوڈیشل کونسل کا بڑا فیصلہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف تمام درخواستیں خارج

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف دائر پانچوں شکایات متفقہ طور پر خارج کر دی گئی ہیں جس کے بعد اعلیٰ عدالتی سطح پر اس معاملے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے تمام شکایات کو غیر مؤثر اور ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔ فیصلے کے بعد چیف جسٹس کے خلاف زیرِ سماعت ریفرنسز اور درخواستوں کا معاملہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پانچ شکایات پر تفصیلی غور کے بعد انہیں متفقہ طور پر خارج کیا گیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئینی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے،چین نے تفصیلات جاری کر دیں

چیف جسٹس کی جانب سے شکایات کی تفصیلات کو بھی پبلک کیا گیا ہے جس کے بعد اس فیصلے کو عدالتی نظام میں شفافیت اور طریقہ کار کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت عدالتی حلقوں میں اہم سمجھی جا رہی ہے اور اسے اعلیٰ عدلیہ پر اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles