وفاقی آئینی عدالت سے بڑی خبر، سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا استعفی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

وفاقی آئینی عدالت سے بڑی خبر، سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا استعفی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

وفاقی آئینی عدالت میں سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئی ہے۔

درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ غیر آئینی اور مبینہ طور پر دباؤ کے تحت لیا گیا اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ کے عمل میں آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا لہٰذا اسے قانونی طور پر غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو بطور وزیراعلیٰ بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کو سستی بجلی دینے کا منصوبہ،حکومت کا بڑا اقدام

قانونی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی درخواستیں عموماً آئینی تشریح اور استعفیٰ کے قانونی طریقہ کار سے متعلق اہم سوالات اٹھاتی ہیں جن پر عدالت آئین اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرتی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس درخواست کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاست میں مزید قانونی اور سیاسی بحث کا آغاز ہو سکتا ہے اور معاملہ آنے والے دنوں میں مزید اہم رخ اختیار کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles