عید کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹفکیشن آگیا، کل چھٹیاں کتنی ہو گئیں؟

عید کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹفکیشن آگیا، کل چھٹیاں کتنی ہو گئیں؟

خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

خیبر پختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں 26، 27، 28 اور 29 مئی 2026ء کو عام تعطیل ہوگی اس دوران تمام سرکاری دفاتر ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔

حکومت کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث سرکاری سرگرمیاں 26 مئی سے 29 مئی تک معطل رہیں گی جبکہ دفاتر معمول کے مطابق دوبارہ کھلنے کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 26 سے 29 مئی تک عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کیلئے روانہ ہو گئے، کون سی اہم ملاقاتیں ہوں گی ،تفصیلات آگئیں

 اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی اداروں میں 26، 27 اور 28 مئی کو تعطیلات ہوں گی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں شہریوں نے سفری تیاریوں اور خریداریوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں اور مویشی منڈیوں میں بھی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

editor

Related Articles