ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کردارادا کرے گا،ترک صدر

ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے کردارادا کرے گا،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےترک صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے اتحادیوں اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے

ترک صدر نے کہا کہ نیٹو اجلاس کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی خصوصی بات چیت ہوگی کیونکہ وہاں فوری جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نیٹو اجلاس سے مثبت فیصلوں کی امید

رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی کہ نیٹو سربراہان عالمی امن اور استحکام کے فروغ کیلئے دانشمندانہ اور مثبت فیصلے کریں گے، جن کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹرمپ سے ایف35 طیاروں پر تفصیلی گفتگو

ترک صدر نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایف35 لڑاکا طیاروں کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،صدر ٹرمپ نے ترکیہ کو پانچ ایف35 طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ترکیہ پانچ ایف35 طیارے خریدنا چاہتا ہے

اردوان نے کہا کہ ترکیہ پانچ ایف35 لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے اور انہیں توقع ہے کہ نیٹو اجلاس کے دوران اس معاملے پر عملی پیش رفت ہوگی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

editor

Related Articles