ٹائی ٹینک کی انگوٹھی نے تاریخ رقم کر دی، 1912ء کی یادگار کتنے میں فروخت ہوئی؟

ٹائی ٹینک کی انگوٹھی نے تاریخ رقم کر دی،  1912ء کی یادگار کتنے میں فروخت ہوئی؟

تاریخی بحری جہاز ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے غرق ہونے کے سانحے میں بچ جانے والی معروف خواتین میں سے ایک کے زیرِ استعمال رہنے والی ہیرے کی انگوٹھی ایک کھلی نیلامی میں ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ اسٹرلنگ (تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر) میں فروخت ہو گئی ہے۔

یک نگینہ ہیرے سے مزین یہ انگوٹھی لوسی، لیڈی ڈف گورڈن اس وقت پہنے ہوئے تھیں جب 15 اپریل 1912ء کو مسافر بردار جہاز اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ڈوب گیا تھا اور تقریباً 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 اس ہولناک حادثے میں بچ جانے والے اس زیور کو خاندان میں غیر معمولی جذباتی و تاریخی اہمیت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں:60 سال تک چھپی رہنے والی پینٹنگ کروڑوں ڈالر میں فروخت

یہ انگوٹھی لیڈی ڈف گورڈن کی براہِ راست نسل کے ایک فرد نے فروخت کے لیے پیش کی ،  اس سے قبل یہ قیمتی زیور ان کے پوتے جان، تھرڈ ارل آف ہالسبری کو بطور تحفہ ملا تھا، جو برطانوی پارلیمنٹ کے ایک آزاد رکن اور سائنس دان بھی تھے۔

 ان کے انتقال کے بعد یہ انگوٹھی برسوں تک خاندان کے ذاتی نوادرات میں شامل رہی اور گھر والے اسے محبت سے ’’ٹائی ٹینک کی انگوٹھی‘‘ کہہ کر پکارتے تھے  ، سمجھا جاتا ہے کہ یہ ان کی منگنی کی انگوٹھی تھی۔

یہ تاریخی انگوٹھی برطانیہ کی ولٹ شائر کاؤنٹی کے شہر ڈیوائزز میں قائم نیلام گھر ’’ہنری ایلڈریج اینڈ سن‘‘ کے تحت ہونے والی نیلامی میں فروخت کی گئی۔

editor

Related Articles