16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

بھارتی شہر ممبئی میں پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور اس کا پیچھا کرنے کے الزام میں ٹی وی اداکار روہت چندیل کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ روہت چندیل متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ پولیس نے ان کے خلاف بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے والے قانون اور بھارتیہ نیاۓ سنہیتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روہت چندیل اور متاثرہ لڑکی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ الزام ہے کہ اداکار نے لڑکی کو بار بار فون کیے، اور جواب نہ ملنے پر مختلف نمبروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری شادی کے بعد عامر خان کا ایک اوربڑا فیصلہ سامنے آگیا

ایف آئی آر کے مطابق 5 جولائی کو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر لڑکی پر چیخ و پکار کی، اس کا پیچھا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد لڑکی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر مقدمہ قائم کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جائے وقوعہ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا تاکہ حقائق کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

editor

Related Articles