اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں عدالت نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے جبکہ مطلوبہ موبائل فون بھی تاحال حاصل نہیں ہو سکا، اس لیے مزید مہلت درکار ہے۔

سماعت کے دوران ثاقب چدھڑ اپنے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کو ہراساں کرنیکا معاملہ ، رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کیخلاف مقدمہ درج

رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ، مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے بلیک میلنگ کی اور دھمکیاں دیں ، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ اگر شادی نہ کی گئی تو متعلقہ ڈیٹا لیک کر دیا جائے گا، مومنہ اقبال کی بہن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو فراہم کی تھیں ۔

این سی سی اے میں درج مقدمہ کے مطابق ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی اور بلیک میلنگ کی، ملزمان غیر قانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے اور مومنہ اقبال سمیت ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دیتے رہے، رکنِ صوبائی اسمبلی نے موبائل این سی سی آئی اے کو جمع کروانے سے پہلے تمام ڈیٹا اور ایپس بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی، خاموشی توڑنے کا عندیہ

یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائی تھی۔

editor

Related Articles