رجب بٹ اور اہلیہ کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا

رجب بٹ اور اہلیہ کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی اطلاعات نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے۔ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق دونوں نے باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے دوبارہ ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال دونوں کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی منگنی اور شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی مقبول رہی تھیں، تاہم شادی کے پہلے ہی سال دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اسی دوران ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی، لیکن تعلقات میں کشیدگی برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:تیسری شادی کے بعد عامر خان کا ایک اوربڑا فیصلہ سامنے آگیا

بعد ازاں رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر طلاق دینے کا اعلان کیا اور ایمان فاطمہ کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا، جس کے بعد معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔ اس دوران ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ بھی اپنی بہن کے حق میں سامنے آئے اور مختلف مواقع پر اس معاملے پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے رہے۔

اب عون شیخ نے ایک نئی اپڈیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق ان کی والدہ نے انہیں اس معاملے میں مزید مداخلت نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ رجب بٹ گھر کے سربراہ ہیں، اس لیے تنازع کو مزید بڑھانا مناسب نہیں۔ عون شیخ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد معاملات بہتر ہوئے اور دونوں نے دوبارہ ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :اغوا اور کرپٹو ڈکیتی کیس،منیب بٹ کو عدالت کی طرف سےبڑا ریلیف مل گیا

اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض افراد نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اس پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصالحت زیادہ دیر برقرار رہنا مشکل ہو سکتی ہے۔ بعض نے اس معاملے کو مالی مفادات سے بھی جوڑا، جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ خاندانی تنازعات کو سوشل میڈیا کے بجائے نجی سطح پر حل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ اپنے متنازع وی لاگز اور سوشل میڈیا مواد کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں، جبکہ ان کی نجی زندگی بھی متعدد بار عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

editor

Related Articles