عمران ہاشمی سے موازنہ، سحر ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

عمران ہاشمی سے موازنہ، سحر ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی سے اپنے موازنے پر پہلی بار ردعمل دے دیا۔

سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ ظلم سے کیا تھا۔ اداکاری میں آنے سے قبل وہ فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔ بعد ازاں من مست ملنگ، زنجیریں اور شیدائی جیسے ڈراموں میں کامیاب کرداروں کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈوکون سے متعلق وائرل بیان پر مزمل ابراہیم کی وضاحت سامنے آگئی

حال ہی میں سحر ہاشمی کو ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے جیسے مناظر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بعض صارفین نے ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی سے کرنا شروع کر دیا۔

اس حوالے سے سحر ہاشمی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اس موازنے کو درست نہیں سمجھتیں اور ہر فنکار کو اپنے کردار اور کہانی کے مطابق کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ تاہم انہوں نے اس معاملے پر مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

editor

Related Articles