سوزوکی کلٹس خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

سوزوکی کلٹس خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستان میں سوزوکی کلٹس خریدنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کے لیے پاک سوزوکی نے نئی مالیاتی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں گاڑی کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتیں، ودہولڈنگ ٹیکس اور مجموعی لاگت شامل ہے۔

ان اعداد و شمار سے خریداروں کو خریداری سے پہلے اپنے بجٹ کا بہتر اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔

کمپنی کے مطابق سوزوکی کلٹس VXR کی ایکس فیکٹری قیمت 40 لاکھ 89 ہزار 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فائلرز کے لیے اس پر 40 ہزار 895 روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 1 لاکھ 22 ہزار 685 روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

اس طرح فائلرز کے لیے گاڑی کی مجموعی قیمت 41 لاکھ 30 ہزار 385 روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 42 لاکھ 12 ہزار 175 روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سوزوکی فرونکس نے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں دھوم مچا دی

سوزوکی کلٹس VXL کی ایکس فیکٹری قیمت 43 لاکھ 59 ہزار 160 روپے رکھی گئی ہے، ٹیکس شامل ہونے کے بعد فائلر صارفین کے لیے اس کی مجموعی قیمت 44 لاکھ 2 ہزار 752 روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 44 لاکھ 89 ہزار 935 روپے ہوگی۔

کلٹس کا ٹاپ ویریئنٹ AGS ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ودہولڈنگ ٹیکس شامل کرنے کے بعد فائلرز کے لیے اس کی مجموعی قیمت 46 لاکھ 37 ہزار 375 روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 47 لاکھ 29 ہزار 204 روپے بنتی ہے۔

پاک سوزوکی نے صارفین کے لیے وارنٹی میں توسیع کی سہولت بھی فراہم کی ہے ، اس کمپنی کے مطابق 28 ہزار روپے اضافی ادا کرکے گاڑی کی وارنٹی کو چار سال تک بڑھایا جا سکتا ہے، جو طویل عرصے تک گاڑی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بینک یا لیزنگ کمپنی کے ذریعے فنانسنگ کرانے کی صورت میں ڈاؤن پیمنٹ، ماہانہ اقساط، شرح منافع (مارک اپ) اور دیگر شرائط متعلقہ مالیاتی ادارے کی پالیسی کے مطابق مختلف ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles