سوزوکی فرونکس نے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں دھوم مچا دی

سوزوکی فرونکس نے پاکستانی آٹو مارکیٹ میں دھوم مچا دی

پاکستان میں سوزوکی کی نئی کمپیکٹ کراس اوور فرونکس (Fronx) نے لانچ کے فوراً بعد ہی خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

جون 2026 کے دوران گاڑی کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی آٹو مارکیٹ میں اس ماڈل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاک سوزوکی نے جون 2026 میں فرنکس کی 1,717 یونٹس فروخت کیں، جبکہ مئی 2026 میں، جو اس ماڈل کی لانچنگ کا مہینہ تھا، صرف 552 یونٹس فروخت ہوئی تھیں۔

اس طرح صرف ایک ماہ کے دوران فرنکس کی فروخت میں تقریباً 211 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کسی بھی نئی گاڑی کے لیے انتہائی حوصلہ افزا کارکردگی سمجھی جا رہی ہے۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق سوزوکی فرنکس کی کامیابی کے پیچھے اس کا جدید اور دلکش ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی سے مزین فیچرز اور کمپیکٹ کراس اوور سیگمنٹ میں مسابقتی پوزیشن اہم عوامل ہیں۔

یہی خصوصیات ہیں جو ان خریداروں کے لیے اس کو پرکشش بناتی ہیں جو ایک ایسی گاڑی چاہتے ہیں جو انداز، آرام اور کارکردگی کا متوازن امتزاج پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی سوزوکی کار کو دیں ماہرانہ دیکھ بھال وہ بھی آدھی قیمت میں!

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران کراس اوور گاڑیوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ صارفین روایتی سیڈان اور ہیچ بیک ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ کشادہ، جدید اور فیچر سے بھرپور گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

سوزوکی فرنکس کی فروخت میں ہونے والا نمایاں اضافہ بھی اسی بدلتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فرنکس کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو یہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے کمپیکٹ کراس اوور سیگمنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

فروخت کے تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی خریدار اس نئے ماڈل میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں، جس کے باعث فرونکس مختصر وقت میں پاک سوزوکی کی نمایاں اور مقبول ترین گاڑیوں میں شامل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

editor

Related Articles