انتظار ختم، ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی موبائل پاکستان میں لانچ، قیمت اور شاندار خصوصیات سامنے آگئیں

انتظار ختم، ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی موبائل پاکستان میں لانچ، قیمت اور شاندار خصوصیات سامنے آگئیں

پاکستانی اسمارٹ فون صارفین کا طویل انتظار آخر کار ختم ہو گیا۔ شاؤمی نے اپنا مقبول ترین فلیگ شپ کلر اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی باضابطہ طور پر پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔

بین الاقوامی لانچ کے 7 ماہ اور چین میں لانچ کے تقریباً 1 سال بعد یہ فون پاکستانی مارکیٹ کی زینت بنا ہے۔ پاکستان میں یہ ڈیوائس ایک ہی طاقتور کنفیگریشن یعنی 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کی گئی ہے، جس کی قیمت تقریباً 160,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ موبائل کا گولڈ پلیٹیڈ اسمارٹ فون لانچ

جدید ترین کیمرہ ٹیکنالوجی، طویل ترین بیٹری لائف اور شاندار ڈسپلے سے لیس یہ فون مارکیٹ میں دیگر برانڈز کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے، خوبصورتی اور مضبوطی کا حسین امتزاج

ڈیزائن کی بات کی جائے تو پاکستان میں یہ فون 3 دلکش رنگوں میں دستیاب ہوگا، ان رنگوں میں کالا (بلیک)، گلیشیر بلیو، موکا براؤن شامل ہیں۔

کالے اور گلیشیر بلیو رنگ والے ماڈلز کی موٹائی 8.2 ملی میٹر اور وزن 207 گرام ہے، جبکہ موکا براؤن ماڈل کی موٹائی 8.5 ملی میٹر اور وزن 208 گرام ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر انتہائی مضبوط گوریلا گلاس وکٹس 2 کی پروٹیکشن دی گئی ہے، جبکہ پچھلا پینل رنگ کے لحاظ سے پلاسٹک یا سلیکون پولیمر (لیڈر فنش) پر مشتمل ہے۔

اس فون کی سب سے بڑی خاص بات اس کی آئی پی 68 اور آئی پی 69 کے ریٹنگز ہیں، جو اسے نہ صرف پانی اور دھول مٹی سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ یہ فون تیز پریشر والے پانی کی بوچھاڑ اور گہرے پانی میں ڈوبنے کی بھی مکمل مزاحمت کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں موبائل بیلنس پر ٹیکس آدھا ہونے والا ہے؟ صارفین کے لیے بڑی خبر

جہاں تک ڈسپلے کا تعلق ہے، اس میں 6.83 انچ کا جاندار امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کا ریزولوشن 1280  ایکس 2772 پکسلز اور پکسل ڈینسٹی 447 پکسل فی انچ ہے۔

یہ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، 68 ارب رنگوں، ڈولبی ویژن، ایچ ڈی آر 10 پلس اور 3,200 نٹس کی برائٹنس (روشن ترین اسکرین) کو سپورٹ کرتا ہے، جس کی وجہ سے تیز دھوپ میں بھی اسکرین انتہائی واضح دکھائی دیتی ہے۔

پروسیسر، ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی طاقت

ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی کی کارکردگی کو لاجواب بنانے کے لیے اس میں کوالکوم کا جدید ترین اسنیپ ڈریگن ایس7، جنریشن 4 چپسپٹ استعمال کیا گیا ہے، جو 4 نینو میٹر کی جدید ٹیکنالوجی پر تیار کیا گیا ہے۔

اس کا اوکٹا کور پروسیسر مندرجہ ذیل کورز پر مشتمل ہے

1 کور: کارٹیکس-اے 720 (کلاک اسپیڈ 2.7 گیگا ہرٹز)

3 کورز: کارٹیکس-اے 720 (کلاک اسپیڈ 2.4 گیگا ہرٹز)

4 کورز: کارٹیکس-اے 520 ایفیشنسی کورز (کلاک اسپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز)

گرافکس: ایڈوینو 810 جی پی یو

سافٹ ویئر کے محاذ پر یہ اسمارٹ فون جدید ترین اینڈرائیڈ 15 اور شاؤمی کے بالکل نئے ہائپر او ایس 2 انٹرفیس پر چلتا ہے۔

پاکستان میں متعارف کرائے گئے اس ماڈل میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی کی تیز رفتار یو ایف ایس 2.2 اسٹوریج دی گئی ہے، تاہم اس میں میموری کارڈ (مائیکرو ایس ڈی) لگانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ، 200 میگا پکسل کا سنسنی خیز کیمرہ

فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے اس فون کے پیچھے دو کارآمد کیمرے دیے گئے ہیں۔

مین کیمرہ،  یہ 200 میگا پکسل کے بڑے سینسر کے ساتھ آتا ہے، جس کا اپرچر ایف۔ 1.7 ہے اور یہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ملٹی ڈائریکشنل فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس سے لیس ہے، جو انتہائی متحرک حالت میں بھی دھندلاہٹ کے بغیر تصاویر کھینچتا ہے۔

الٹرا وائڈ کیمرہ

یہ 120 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جو وسیع مناظر کو قید کرنے کے لیے بہترین ہے۔

سلفی کیمرہ

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا شاندار سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

ویڈیو گرافی کے لحاظ سے اس کا بیک کیمرہ 24 یا 30 فریمز فی سیکنڈ پر کے 4 ویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے، جبکہ 1080 پکسل پر 120 فریمز فی سیکنڈ تک کی سلو موشن ویڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 1080 پکسل پر 30 یا 60 فریمز فی سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

بیٹری اور چارجنگ کی رفتار

فون کو طویل وقت تک چلانے کے لیے اس میں ایک غیر معمولی اور دیوقامت 6,500 ایم اے ایچ  کی سلیکون کاربن بیٹری دی گئی ہے۔

یہ بیٹری نہ صرف زیادہ دیر تک چلتی ہے بلکہ اس کا سائز بھی عام بیٹریوں سے پتلا ہوتا ہے۔ اس کو چارج کرنے کے لیے 100 واٹ کی انتہائی تیز رفتار وائرڈ چارجنگ دی گئی ہے، جبکہ یہ فون 22.5 واٹ کی ریورس وائرڈ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ اس فون سے دوسرے فونز یا ہیڈ فونز کو بھی چارج کر سکتے ہیں۔

قیمت اور خریداری

پاکستان میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے سنگل ماڈل کی آفیشل قیمت 159,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فون ملک بھر کے بڑے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور آن لائن اسٹورز پر دستیاب ہے۔

کیا یہ فون 1.6 لاکھ روپے کی قیمت میں بہترین ہے؟

ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5 جی پاکستانی مارکیٹ میں 160,000 روپے کی قیمت کے ساتھ ایک بہت ہی مسابقتی زون میں داخل ہوا ہے۔ اس قیمت پر اس فون کا سب سے بڑا پلس پوائنٹ اس کی 6,500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 100 واٹ چارجنگ کا امتزاج ہے، جو اس وقت مارکیٹ میں موجود کسی بھی بڑے فلیگ شپ فون کے پاس نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی 200 میگا پکسل کا کیمرہ اور IP69K کی پانی سے بچاؤ کی ریٹنگ اسے روزمرہ کے سخت ترین استعمال کے لیے ایک بہترین اور پائیدار ڈیوائس بناتی ہے۔

تاہم، کچھ مقامات پر شاؤمی نے بچت کرنے کی کوشش کی ہے جو صارفین کو کھٹک سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، 1.6 لاکھ روپے کی قیمت کے فون میں UFS 2.2 اسٹوریج ٹیکنالوجی دینا کافی پرانی سوچ معلوم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کونسی فریکوئنسی والی موبائل ڈیوائسز پر 5G انٹرنیٹ چلے گا، پی ٹی اے نے تفصیل بتا دی

کیونکہ اس بجٹ میں عام طور پر کمپنیاں UFS 3.1 یا 4.0 اسٹوریج فراہم کرتی ہیں جو ڈیٹا ٹرانسفر اور گیمز لوڈنگ کی رفتار کو دگنا کر دیتی ہے۔

مزید برآں، اس میں کوئی ڈیڈیکیٹڈ ٹیلی فوٹو (زوم) کیمرہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے دور کی تصاویر کھینچنے کے لیے صرف ڈیجیٹل زوم پر انحصار کرنا ہوگا۔

ان چھوٹی خامیوں کے باوجود، بہترین ڈسپلے (3200 برائٹنس)، جدید ترین اینڈرائیڈ 15 (ہائپر او ایس 2) اور بے مثال بیٹری لائف کی وجہ سے یہ ان صارفین کے لیے ایک بہترین سودا ہے جو بار بار چارجنگ کے جھنجھٹ سے آزاد اور ایک پائیدار فلیگ شپ ڈیوائس خریدنا چاہتے ہیں۔

Related Articles