اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش ، شیڈول جاری

اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش ، شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹینس، ترقیاتی کاموں  گرڈ اسٹیشنز کی دیکھ بھال اور ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) میٹرز کی تنصیب کے باعث 27 جولائی 2026 کو اسلام آباد  راولپنڈی  اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کا مقصد بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید مستحکم محفوظ اور مؤثر بنانا، صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنا اور مستقبل میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ یا تکنیکی خرابیوں کے امکانات کو کم کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین سے درخواست ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران اپنی سرگرمیوں کی پیشگی منصوبہ بندی کر لیں۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اسکیم-11، رہارہ، موہڑہ نور، شہزاد ٹاؤن اور اسلام آباد کلب-1 فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں بھی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک اولڈر اولٹ، نیور اولٹ  AOWHS، سپارکو اور CWO فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کریالہ، میٹرو سٹی، گرینڈ سٹی اور بولانی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

چکوال سرکل میں خانپور اور جمند خان زادہ فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک جبکہ جمال وال ہینگن فیڈرز پر صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح جی ایس او (GSO) سرکل کے تحت مختلف گرڈ اسٹیشنز پر بھی مینٹینس اور ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ اس دوران 132 کے وی راولٹ-11 گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر T-1 اور T-2 پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام جاری رہے گا۔ 132 کے وی HMC-AWC ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان گرڈ اسٹیشنز پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی جبکہ 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری 132 کے وی نیو واہ-بہتر موڑ اور ان سے منسلک علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

آئیسکو انتظامیہ نے کہا ہے کہ سالانہ مینٹینس گرڈ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن ترقیاتی منصوبوں اور جدید AMI میٹرز کی تنصیب کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ لائن لاسز میں کمی بجلی چوری کی روک تھام، ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور صارفین کو زیادہ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں کا نیا فارمولا کیا ہوگا ؟ آج اہم مذاکرات

ترجمان نے صارفین سے عارضی بجلی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ علاقوں میں تمام تکنیکی اور ترقیاتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گئے تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے پہلے بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی کی بندش کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آئیسکو کی ہیلپ لائن یا متعلقہ شکایتی مراکز سے رابطہ کریں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles