نمرہ خان کا شادی سے متعلق ایک اور پیغام، والدین کو بیٹیوں کے رشتے پر اہم مشورہ

نمرہ خان کا شادی سے متعلق ایک اور پیغام، والدین کو بیٹیوں کے رشتے پر اہم مشورہ

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اختلافات کی خبریں زیرِ گردش ہیں، تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے تاحال علیحدگی کی کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس دوران نمرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم اور معنی خیز پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے مالی طور پر کمزور مردوں کے حوالے سے ایک پیغام شیئر کیا، جس میں والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے افراد سے نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا جو مالی طور پر دوسروں پر انحصار کرتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباس کا نیا لک وائرل،اتنی تیزی سے وزن کیسے کم کیا؟

نمرہ خان نے اس پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے اس مؤقف کی حمایت کی کہ والدین کو بیٹی کا رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت اور خود کفالت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایسے پیغامات بھی شیئر کر رہی ہیں جن میں خواتین کو تکلیف دہ اور اذیت دینے والے رشتوں سے بچنے اور اپنی خودمختاری کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

ان کے پیغامات میں یہ بات بھی نمایاں ہے کہ ایک خاتون کے لیے غلط شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے بجائے تنہا اور خودمختار زندگی اختیار کرنا بہتر ہے۔ واضح رہے کہ نمرہ خان کی دوسری شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر جاری ہیں، تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر نے اب تک اپنے تعلق یا مبینہ علیحدگی کے بارے میں کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا۔

editor

Related Articles