ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان، ایران کا بھی بڑا دعویٰ

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان، ایران کا بھی بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس اہم آبی گزرگاہ کا مکمل کنٹرول اپنے پاس رکھے گا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کے معاملے میں کچھ نہیں کرسکتا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا اس وقت آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ کنٹرول مستقبل میں بھی امریکا کے پاس رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے پاس کوئی پیسہ نہیں، فوجی تنخواہوں سے محروم ہیں، آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے، ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کو بعض حلقوں کی جانب سے فولادی دیوار قرار دیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق ایران اس صورتحال کے مقابلے میں کچھ نہیں کرسکتا۔

آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ سے عالمی منڈیوں تک تیل اور دیگر توانائی مصنوعات کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔ اس گزرگاہ میں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی توانائی کی منڈیوں اور معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بیشتر حصے پر ایران کو مؤثر کنٹرول حاصل ہے۔ ایرانی حکام نے امریکی کارروائیوں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں ٹول نظام نافذ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھی دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔ دوسری جانب جاری کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے خطے میں امریکی اڈوں اور بعض اتحادی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی کارروائیوں میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے جس سے اہم تجارتی راستے پر دباؤ بڑھا اور عالمی منڈیوں میں تشویش پیدا ہوئی۔

ٹرمپ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی پر توجہ مرکوز کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

editor

Related Articles