ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ٹیکساس میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثہ سیلاڈو کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک کھیت میں ملا۔

فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے کے بعد امدادی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہیں ہیلی کاپٹر کے ملبے کے ساتھ بڑے پیمانے پر آگ بھی نظر آئی۔

 یہ بھی پڑھیں :اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملے، پیٹریاٹ سسٹم ناکام، 2 فوجی ہلاک، جنگی طیارے، متعدد ہیلی کاپٹر تباہ، امریکی میڈیا کی تصدیق

حکام نے حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس نوعیت کی سرگرمی میں مصروف تھا اور وہ کس وجہ سے گر کر تباہ ہوا اس بارے میں فوری طور پر مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ان کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کی جائے گی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری رہیں جبکہ حکام نے ملبے کے مقام کو محفوظ بنا کر واقعے سے متعلق شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کی تلاش کا ہنگامی آپریشن شروع

واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل امریکی فضائیہ کا بی 52 بمبار طیارہ بھی کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی فوجی طیاروں کے حالیہ حادثات کے باعث ایک مرتبہ پھر فوجی پروازوں کی سلامتی اور حادثات کی وجوہات پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

editor

Related Articles