سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ سے متعلق بڑی خبر، نیا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ سے متعلق بڑی خبر، نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جنرل پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت مالی سال 2025-26 کے لیے جی پی فنڈ پر 12.05 فیصد منافع مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے صوبے کے مستقل سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ بیلنس میں اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جون 2026 تک سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ میں موجود بیلنس پر 12.05 فیصد کے حساب سے منافع عائد کیا جائے گا۔ یہ رقم اگست میں ملازمین کے جی پی فنڈ اکاؤنٹس میں شامل کی جائے گی جس کے بعد اگست کی تنخواہ کی سلپ میں جی پی فنڈ کا بیلنس زیادہ نظر آئے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

جنرل پراویڈنٹ فنڈ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ باقاعدگی سے کٹوتی کرکے جمع کیا جاتا ہے۔ ملازمین اس رقم سے اپنی ملازمت کے دوران مقررہ قواعد کے تحت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ جی پی فنڈ پر حکومت کی جانب سے سالانہ منافع بھی دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی مالی سال 2025-26 کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ کی شرح مقرر کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح میں کمی کی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر مارک اپ ریٹ 12.46 فیصد تھا جسے مالی سال 2025-26 کے لیے کم کرکے 12.05 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

یوں سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح میں 0.41 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم 30 جون 2026 تک موجود بیلنس پر نئی شرح کے مطابق منافع شامل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles