سردار عتیق کو شکست دینے والے ساجدعباسی کو ن لیگ نےبڑی پیشکش کر دی

سردار عتیق کو شکست دینے والے ساجدعباسی کو ن لیگ نےبڑی پیشکش کر دی

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ایل اے 14 غربی باغ سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو شکست دینے والے جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال عباسی کو مسلم لیگ ن نے نئی حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اور وزیر امور کشمیر کا پیغام لے کر ساجد اقبال عباسی کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے انہیں آزاد جموں و کشمیر میں بننے والی نئی حکومت میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی۔

 ہہ بھی پڑھیں :ایل اے 14غربی باغ میں بڑا اپ سیٹ ، مسلم کانفرنس 40 سال بعد اسمبلی سے باہر

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ساجد اقبال عباسی کو حکومت میں اہم ذمہ داری یا وزارت دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ تاہم ساجد اقبال عباسی نے فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے بجائے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

ساجد اقبال عباسی نے حالیہ انتخابات میں سردار عتیق احمد خان کو تقریباً 21 ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دے کر حلقہ غربی باغ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی کو آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

انتخابات جیتنے کے بعد خطاب کے دوران ساجد اقبال عباسی نے نوجوانوں کے لیے 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات: فیصل ممتاز راٹھور، ضیاء قمر کامیاب ، سردار عتیق کو شکست

سیاسی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ساجد اقبال عباسی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوشش نئی حکومت کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اب ان کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے کہ وہ حکومت کا حصہ بنتے ہیں یا اپنے سیاسی پلیٹ فارم کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

editor

Related Articles