ڈسپلن کی خلاف ورزی ، پی پی کے 10 اہم رہنمائوں کو پارٹی سے نکا ل دیا گیا

ڈسپلن کی خلاف ورزی ، پی پی کے 10 اہم رہنمائوں کو پارٹی سے نکا ل دیا گیا

پارٹی ذرائع کے مطابق الیکشن 2026 کے دوران پارٹی نظم و ضبط اور قیادت کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

رکنیت سے محروم ہونے والوں میں مرکزی نائب صدور خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ اور سردار عنایت اللہ عارف شامل ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی ضلع حویلی کے صدر شیخ خورشید کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ ،ن لیگ نے 14 نشستیں جیت لیں،5 پر پیپلز پارٹی کامیاب

ایل اے 44 ویلی راولپنڈی کے سابق ٹکٹ ہولڈر حمزہ مجید بازمی، کوٹلی سے ملک یوسف اور رشید بانینان کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا۔

اسی طرح سدھنوتی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار رئیس انقلابی، پیپلزپارٹی سٹی میرپور کے سابق جنرل سیکریٹری راجہ ذوالفقار ذلفی، پیپلزپارٹی میرپور ڈویژن کے جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور جموں کے نائب صدر شوکت وزیر علی کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن، کن حلقوں میں کس نے میدان مارا ؟ تازہ نتائج آ گئے

رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت متعلقہ پارٹی قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

editor

Related Articles