امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا ۔
ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ امریکی صدر کے اس بیان سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس لیے آبنائے سے متعلق امریکی صدر کا بیان عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مشکلات برقرار ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکا آئندہ ہفتے کے اوائل میں ایران کے خلاف ایسی سخت پابندیاں اور معاشی اقدامات نافذ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔