آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ ،ن لیگ نے 14 نشستیں جیت لیں،5 پر پیپلز پارٹی کامیاب

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ ،ن لیگ نے 14 نشستیں جیت لیں،5 پر  پیپلز پارٹی کامیاب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 19 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے برتری برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 56 پولنگ اسٹیشنوں پر 4 اگست کو دوبارہ پولنگ کے بعد حتمی نتیجہ جاری کیا جائے گا۔

ایل اے 25 نیلم 1

حلقہ ایل اے 25 نیلم 1 میں تمام 143 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 18 ہزار 925 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ 13 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم 2

تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم ليگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

ایل اے 28 مظفرآباد 2

حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 کے 174 میں سے 118 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید بازل نقوی 19 ہزار 358 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہزاد 18 ہزار 502 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ باقی 56 پولنگ اسٹیشنوں پر 4 اگست کو دوبارہ پولنگ ہوگی جس کے بعد اس حلقے کا حتمی نتیجہ جاری کیا جائے گا۔

ایل اے 29 مظفرآباد شہر

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار مختیار احمد عباسی 19 ہزار 792 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کامیاب امیدوار نے 3 ہزار 379 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔

ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ

تمام 129 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 31 کھاوڑہ

حلقہ کھاوڑکے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق   مسلم لیگ(ن) کے ثاقب مجید راجا 29ہزار681ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے  جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر21ہزار898 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں اور یوں قائم مقام صدر کو حلقہ سے بھاری لیڈ سے شکست کا سامنا ہے۔

ایل اے 32 چکار

حلقہ ایل اے 32 چکار کے 128 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 20 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر 17 ہزار 945 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 لیپہ ویلی

حلقہ ایل اے 33 لیپہ ویلی کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے دیوان علی چغتائی 19 ہزار 521 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رشید 15 ہزار 591 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیرانتخابات کا دوسرا مرحلہ ، کئی سیاسی اپ سیٹ، 7 نئے چہرے اسمبلی پہنچ گئے

مہاجرین کی 12 نشستیں

ایل اے 34 جموں 1

131 میں سے 51 پولنگ اسٹیشنوں کے موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار کو برتری حاصل ہے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2

تمام 142 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23 ہزار 893 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 868 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3

تمام 140 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 37 جموں 4

تمام 185 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5

115 میں سے 48 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 5 ہزار 483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4 ہزار 935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6

تمام 157 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10 ہزار 981 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5 ہزار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان دوسرے نمبر پر رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات، دوسرا مرحلہ ،غیر حتمی نتائج، ن لیگ کو برتری، پیپلز پارٹی نے بھی اہم نشستیں جیت لیں

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2

تمام 19 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ ایک ہزار 804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3

تمام 43 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ ایک ہزار 524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4

تمام 10 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون ایک ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء تیسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5

تمام 27 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری ایک ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6

تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

editor

Related Articles