نواز شریف آج کون سے بڑے فیصلے کرنے جارہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

نواز شریف آج کون سے بڑے فیصلے کرنے جارہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس آج مری میں جاری ہے جس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کرر ہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، وفاقی وزراء، پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور آزاد کشمیر سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان شریک ہیں

اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت آزاد کشمیر اسمبلی میں اپنی عددی پوزیشن، حکومت سازی کے فارمولے اور اہم عہدوں کے لیے ممکنہ امیدواروں پر تفصیلی مشاورت کرے گی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے نام کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی اجلاس میں اہم مشاورت ہوگی۔ حالیہ انتخابی نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہے اور قیادت آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لیے منتخب ارکان سے بھی رائے لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر، تجویز وزیر اعظم کے پاس پہنچ گئی

خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ماریہ اقبال، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان ناموں پر حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے راجا شاداب سکندر جبکہ علما و مشائخ کی نشست کے لیے پیر مظہر سعید کا نام سامنے آیا ہے۔ اسی طرح اوورسیز کی مخصوص نشست کے لیے راجا محمد جاوید کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تعلقات سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط، ملک میں امن و امان کی صورتحال اور موجودہ سیاسی ماحول پر قیادت کو بریفنگ دی جائے گی۔

مرکزی قیادت حکومت اور اتحادیوں کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال کا بھی جائزہ لے گئی ۔ بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات اور آئندہ سیاسی معاملات میں رابطہ کاری کے حوالے سے بھی مشاورت متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے لیے مری اجلاس اس لحاظ سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے فیصلے کے ساتھ پارٹی کی آئندہ سیاسی سمت بھی واضح ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں نواز شریف کی مشاورت سے اہم فیصلے کیے جانے کیے جائیں گے جس سے آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے ۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles