اب پیٹرول کا ریٹ کتنے دن بعد بدلے گا ؟ اہم اعلان ہو گیا

اب پیٹرول کا ریٹ کتنے دن بعد بدلے گا ؟ اہم اعلان ہو گیا

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے 15 سے 17 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یوم آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث 15 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا گیا جبکہ 16 اور 17 اگست کو بھی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اوگرا پیر 17 اگست کو ورکنگ ڈے پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کے لیے اپنی معمول کی ورکنگ مکمل کرے گا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت، ملکی کرنسی کی قدر، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا حساب لگایا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 18 اگست بروز منگل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین اور ردوبدل کا عمل دوبارہ نافذ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر، تجویز وزیر اعظم کے پاس پہنچ گئی

اس کا مطلب یہ ہے کہ شہریوں کو آئندہ تین روز تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی نیا اضافہ یا کمی نہیں دیکھنے کو ملے گی اور موجودہ نرخ ہی لاگو رہیں گے۔

دوسری جانب 17 اگست کو اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے بعد یہ واضح ہوگا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی حالیہ قیمتوں اور دیگر عوامل کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کم ہوتے ہیں بڑھتے ہیں یا موجودہ سطح پر برقرار رہتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا نظام صارفین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی نسبتاً جلد مقامی قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

یوں 15، 16 اور 17 اگست کو موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ 18 اگست سے روزانہ قیمتوں کے تعین کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles