پشین، فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ ،5 مزدورشہید، ایک زخمی

پشین، فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا  بزدلانہ حملہ ،5 مزدورشہید، ایک زخمی

بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فتنۃ الہندوستان نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا  حملے کے نتیجے میں 5 مزدور شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

  واقعہ پشین کے علاقے سرانان، سلیمان زئی میں پیش آیا، جہاں مزدور ڈبل روڈ کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے  اسی دوران  دہشتگردوں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا۔

حملہ آور فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :فتنہ الہندوستان کی سفاکیت کی انتہا، تربت میں اغوا کیے گئے 6 غیر مقامی مزدور بے دردی سے قتل

لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل

پولیس کے مطابق شہید مزدوروں کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے،حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے  پولیس اور سکیورٹی ادارے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں،جبکہ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles