آوارہ کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات لے کر اسپتال سے فرار

آوارہ کتے کی انوکھی واردات، لاکھوں کے زیورات لے کر اسپتال سے فرار

بھارت کے ضلع منڈی سور کے سرکاری اسپتال میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں آوارہ کتا سرجیکل وارڈ سے زیورات اور نقدی سے بھرا بیگ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

واقعے کے مطابق کیام پور کی رہائشی لتا بائی والمیکی اپنے ہاتھ کی چوٹ کے باعث اسپتال میں زیر علاج بیٹے کی تیمارداری کے لیے موجود تھیں۔ گھر میں زیورات محفوظ نہ ہونے کے خدشے کے باعث وہ سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ تقریباً 2 ہزار بھارتی روپے نقد بھی اپنے ہمراہ لائی تھیں۔

سرکاری اسپتال نے اپنا ہینڈ بیگ اسپتال کے بیڈ کے قریب رکھا، تاہم رات ایک بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان بیگ اچانک غائب ہوگیا۔ بیگ میں موجود زیورات اور نقدی کی مجموعی مالیت تقریباً 4 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ بیگ غائب ہونے پر لاتا بائی نے فوری طور پر منڈی سور سٹی کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:دریا صاف کرنے والے رضاکار کے خلاف ایکشن، آخر ایسا کیا جرم ہوگیا؟

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ ہیڈ کانسٹیبل اجے سولنکی نے وارڈز، راہداریوں اور اسپتال کے داخلی و خارجی راستوں کی فوٹیج باریک بینی سے چیک کی۔ سی سی ٹی وی میں حیران کن منظر سامنے آیا، جس میں ایک آوارہ کتا بیگ منہ میں دبائے اسپتال سے باہر جاتا دکھائی دیا۔

پولیس نے کتے کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے بالآخر زیورات اور نقدی سمیت پورا بیگ برآمد کرلیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث خاتون کو اس کا قیمتی سامان واپس مل گیا، تاہم اس واقعے نے اسپتال میں سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

editor

Related Articles