بھارت کی پہلی مس یونیورس اور معروف بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جواب دیے۔ لائیو سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں سشمیتا سین نے دلچسپ انداز میں کہا کہ، “میں اور آپ مل کر اس سوال کا جواب تلاش کرتے رہیں گے۔” اداکارہ کے اس جواب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، کیونکہ سشمیتا سین ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی، رشتوں اور شادی نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔
ایک سابقہ گفتگو میں سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں کئی دلچسپ لوگ آئے، تاہم کوئی بھی رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ بولی وڈ اداکارہ کے تازہ جواب کے بعد ایک بار پھر ان کی شادی سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔