نیپال میں شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، تاہم اس دوران ایک گھر کی مضبوط تعمیر نے سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تباہی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی نے اردگرد کے علاقے کو بری طرح متاثر کیا، لیکن ایک گھر تمام تر تباہی کے باوجود اپنی جگہ مضبوطی سے قائم رہا۔ گھر میں موجود افراد نے سیلابی صورتحال کے دوران بالکونی میں رہ کر خود کو محفوظ رکھا۔
ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے گھر کی تعمیر اور مضبوطی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر عمارت واقعی اتنے شدید سیلابی ریلے کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے تو اس کے انجینئر اور ٹھیکیدار داد کے مستحق ہیں۔ تاہم گھر کی تعمیر اور اس کے سیلاب برداشت کرنے کی صلاحیت سے متعلق آزادانہ طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔