’ڈالرخور‘ پارٹی کو بیرونی فنانسنگ کی تصدیق، شفیع جان کی ویڈیو نے’یوتھیا یوٹیوبرز‘ کا پول کھول دیا

’ڈالرخور‘ پارٹی کو بیرونی فنانسنگ کی تصدیق، شفیع جان کی ویڈیو نے’یوتھیا یوٹیوبرز‘ کا پول کھول دیا

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و نشریات شفیع اللہ جان کی ’یوتھیا یوٹیوبرز‘ سے 27 ستمبر کے احتجاج کے لیے فنڈز مانگنے کی ویڈیو نے سیاسی منظر نامے پر بھونچال برپا کر دیا ہے۔

اس انکشاف نے واضح کر دیا ہے کہ عمران خان کے نام پر کمائے گئے لاکھوں ڈالرز کو ملک میں انتشار، بدامنی اور افراتفری پھیلانے کے لیے باقاعدہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان کی ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ کھلے عام ان سوشل میڈیا ایکٹوسٹس خصوصاً بیرون ملک چھپے بیٹھے ’یوتھیا یوٹیوبرز‘ سے اپیل کر رہے ہیں جو بیرون ملک بیٹھ کر عمران خان کے نام پر ڈالرز کما رہے ہیں اور ان ڈالروں میں سے 27 ستمبر کے مارچ کے لیے فنڈنگز کی جائے۔

’یوتھیا یوٹیوبرز‘ سے فنڈز کا مطالبہ

وائرل ہونے والی ویڈیو میں شفیع اللہ جان نے بیرون ملک بیٹھے ’یوتھیا یوٹیوبرز‘ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے نام کا استعمال کر کے جو لاکھوں ڈالرز کمائے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس کمائی کا ایک حصہ پارٹی کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ٹریفک جام میں دم توڑنے والی بچی کے والد نے خود کشی کرلی

انہوں نے خاص طور پر زور دیا کہ یہ فنڈز 27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی کے لیے نکالے جانے والے احتجاجی مارچ کے لیے بھجوائے جائیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس بات کی مکمل تصدیق ہو گئی ہے کہ بیرون ملک مقیم یہ یوٹیوبرز عمران خان کے نام پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ساتھ بھاری کمائی کر رہے ہیں۔

افراتفری کا ایجنڈا اور ’ڈالرخور‘ پارٹی

شفیع جان کی اس واضح اپیل کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس کمائی کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں براہ راست سیاسی عدم استحکام اور بدامنی پھیلانے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے یہ حقیقت بھی عیاں ہو چکی ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا ملک مخالف ایجنڈا ترک نہیں کیا بلکہ وہ آج بھی اسی ایجنڈے پر سختی سے کاربند ہے۔

اب یہ الزام بھی ایک حقیقت کا روپ دھار چکا ہے کہ اس ’ڈالرخور‘ پارٹی کو مسلسل ڈالرز کی فنانسنگ بیرون ملک بیٹھے یہی یوٹیوبرز فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج ، ڈی پی او اٹک غیاث گل خان کے گرفتار مظاہرین سے متعلق ہوشربا انکشافات

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو ایک بڑے احتجاج اور مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ ماضی میں بھی اس جماعت پر غیر ملکی فنڈنگ اور ملکی اداروں کے خلاف مہم جوئی کے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

بیرون ملک سے چلنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس طویل عرصے سے ریاستی بیانیے کے خلاف سرگرم ہیں اور ان پر ویوز اور مونیٹائزیشن کے ذریعے خطیر زرمبادلہ کمانے کی خبریں آتی رہی ہیں۔

تاہم کسی حکومتی یا پارٹی عہدیدار کی جانب سے اس کمائی کو براہ راست احتجاج کے لیے مانگنے کا یہ پہلا اور واضح ترین ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا پر شروع عام بحث میں کہا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو کو محض ایک سادہ اپیل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ’جب ایک صوبائی وزیر کھلے عام بیرون ملک سے ڈالرز کی فنڈنگ مانگ رہا ہو، تو یہ ایک انتہائی خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کے نام پر بننے والا مواد محض سیاسی ہمدردی نہیں، بلکہ ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

اس کمائی کو ملک میں احتجاج اور سڑکوں کی سیاست کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنا ریاستی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

اس واقعے نے ثابت کیا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیے بیرون ملک سے ایک منظم مالیاتی نیٹ ورک کام کر رہا ہے جس کا فوری قانونی اور ریاستی سطح پر سدباب ہونا انتہائی ضروری ہے۔‘

Related Articles