رضا اللہ کی شاندار بیٹنگ پر مائیکل وان کا بڑا بیان سامنے آگیا

رضا اللہ کی شاندار بیٹنگ پر مائیکل وان کا بڑا بیان سامنے آگیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کے نوجوان کرکٹر رضا اللہ کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دے دیا۔

 مائیکل وان نے نہ صرف پاکستانی بیٹر کی کارکردگی کو سراہا بلکہ انگلینڈ کی حکمت عملی پر بھی تنقید کی، جس کے باعث پاکستان کے لوئر آرڈر کے بلے بازوں کو بھرپور مزاحمت کا موقع ملا۔سابق انگلش کپتان نے رضا اللہ کو کرکٹ کا ایک نایاب ہیرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستانی کھلاڑی نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جیولن تھرو کا عالمی معرکہ آج، اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم اور دنیا کے ٹاپ ایتھلیٹس مدمقابل

رضا اللہ کی دھواں دار اننگز

واضح رہے کہ برمنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف رضا اللہ نے صرف 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے شامل تھے، جس کی بدولت پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

رضا اللہ کی جارحانہ بیٹنگ نے پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے لیے ہدف مزید مشکل بنا دیا۔ پاکستان کو میچ کے دوران 320 رنز کی برتری حاصل ہوئی، جس کے بعد انگلینڈ کو چوتھے روز دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنا پڑا۔

انگلینڈ کو سیریز میں کلین سویپ مکمل کرنے کے لیے اب 130 رنز درکار ہیں، جبکہ پاکستان کے نوجوان بیٹر رضا اللہ کی کارکردگی نے انہیں کرکٹ کے حلقوں میں خاص توجہ دلا دی ہے۔

editor

Related Articles