انسٹاگرام کا نیا فیچر کری ایٹرز کیلئے بھی بڑی سہولت بن گیا

انسٹاگرام کا نیا فیچر کری ایٹرز کیلئے بھی بڑی سہولت بن گیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کو اپنے پروفائل پر نظر آنے والے مواد کے حوالے سے مزید اختیار دینے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب ایسی پوسٹس کو براہ راست اپنے مین پروفائل گرڈ میں شامل کر سکیں گے جن میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔ مثلاً اگر کوئی دوست گروپ فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کرتا ہے اور اس میں آپ کو ٹیگ کرتا ہے تو آپ اس پوسٹ کو دوبارہ اپ لوڈ کیے بغیر اپنے پروفائل گرڈ پر بھی دکھا سکتے ہیں۔

دوبارہ پوسٹ یا اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں

نئے فیچر سے ان صارفین کو خاص طور پر سہولت ملے گی جو دوستوں یا دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور پوسٹس اپنے پروفائل پر دکھانا چاہتے ہیں، لیکن اسی مواد کو دوبارہ پوسٹ یا اپ لوڈ نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کی آلودہ فضا میں بلیک کاربن کا بڑا ذریعہ سامنے آگیا

انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر ان کری ایٹرز کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے جو مختلف برانڈز یا دیگر کری ایٹرز کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں انہیں مواد دوبارہ شائع کرنے کے بجائے صرف وہ پوسٹس اپنے پروفائل پر نمایاں کرنے کا موقع ملے گا جن میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔

پروفائل گرڈ پر مزید کنٹرول

انسٹاگرام اس سے پہلے بھی پروفائل گرڈ کو صارفین کی پسند کے مطابق ترتیب دینے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا چکا ہے۔جون 2026 میں پلیٹ فارم نے صارفین کو اپنے پروفائل گرڈ پر موجود پوسٹس کی ترتیب تبدیل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی تھی۔

نئے فیچر کے بعد صارفین کے لیے اپنے پروفائل پر دوسروں کی جانب سے شیئر کیے گئے ایسے مواد کو نمایاں کرنا مزید آسان ہوگیا ہے جس میں انہیں ٹیگ کیا گیا ہو۔

editor

Related Articles