سہیل آفریدی کی نااہلی یا کچھ اور؟الیکشن کمیشن کا کیا فیصلہ متوقع ؟، سینئر ایڈووکیٹ  امیر معظم کا تہلکہ خیز انکشاف

سہیل آفریدی کی نااہلی یا کچھ اور؟الیکشن کمیشن کا کیا فیصلہ متوقع ؟، سینئر ایڈووکیٹ  امیر معظم کا تہلکہ خیز انکشاف

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست خارج کیے جانے کے بعد معاملہ ایک بار پھر الیکشن کمیشن کے سامنے آگیا ہے۔

 سینئر ایڈووکیٹ امیر معظم   کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن کی کارروائی اور اس کے اختیار پر سوالات اٹھاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے متعلقہ معاملے میں اپنی کارروائی آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ایڈووکیٹ امیر معظم کا کہنا ہے کہ اب گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے اور کمیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بننے یا سرکاری افسران کو دھمکانے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کیا کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعلیٰ پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، الیکشن کمیشن نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی درخواست خارج کردی

الیکشن کمیشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سہیل آفریدی کے خلاف کارروائی ابھی ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں ہے اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس لیے ہائیکورٹ سے رجوع قبل از وقت تھا،ایڈووکیٹ امیر معظم  نے مزید کہا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں وزیراعلیٰ کو نااہل قرار دیتا ہے یا کوئی اور فیصلہ سناتا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن سے متعلق کارروائی ہری پور کے ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری افسران سے متعلق وزیراعلیٰ کے بیان کے معاملے سے جڑی ہوئی ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب اس کیس میں الیکشن کمیشن کی آئندہ کارروائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

editor

Related Articles