مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی ترسیل میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل جبکہ اماراتی مربن خام تیل 2 ڈالر کمی کے بعد 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔
سعودی تیل پر رعایت
دوسری جانب سعودی تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کیلئے نومبر کے سودوں پر خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کے بعد ایشیا کیلئے سعودی تیل کی قیمت تقریباً 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کا ایشیا کیلئے بڑا فیصلہ، خام تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں
ادھر پاکستان میں حالیہ قیمتوں کے تعین کے دوران ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں قیمتیں مزید کم ہوں گی۔
عالمی منڈی پر نظر
مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل میں بہتری اور سعودی عرب کی جانب سے ایشیائی خریداروں کیلئے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔
