پنجاب پولیس 25 جدید ڈرونز خریدے گی،آنسو گیس سے لیس ہوں گے

پنجاب پولیس 25 جدید ڈرونز خریدے گی،آنسو گیس سے لیس ہوں گے

پنجاب پولیس نے ہنگامی حالات اور خصوصی آپریشنز کے لیے 25 جدید ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کرلیا، جنہیں نگرانی کے ساتھ ساتھ مجرموں کے خلاف کارروائی میں آنسو گیس، شیلز  گرانے کی صلاحیت سے لیس کیا جائے گا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ڈرونز مختلف علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ خصوصی اور ہنگامی آپریشنز کے دوران ضرورت پڑنے پر آنسو گیس، شیلز  بھی گرائے جا سکیں گے۔

نئے ڈرونز میں تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی نصب ہوگی، جس کی مدد سے پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں کی نگرانی کرسکیں گی، ڈرونز میں طویل فاصلے تک کام کرنے کی صلاحیت بھی ہوگی، جس سے پولیس اہلکار فاصلے پر رہتے ہوئے آپریشنز میں معاونت حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :لانگ مارچ کا کیا بنے گا ؟گورنر خیبر پختونخوا کا بڑا انکشاف

 ذرائع کے مطابق خصوصی یا ہنگامی آپریشنز کے دوران یہ ڈرونز مجرموں  کے خلاف کارروائی میں استعمال کیے جائیں گے، ڈرونز کے ذریعے آنسو گیس، شیلز اور مارٹر راؤنڈز مخصوص مقامات پر گرائے جاسکیں گے۔

25 جدید ڈرونز کی خریداری کے لیے پنجاب پولیس نے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے،خریداری کا عمل موجودہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کرنے کا اشتہار بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے،پنجاب پولیس کے پاس پہلے ہی تقریباً 100 جدید ڈرونز موجود ہیں۔
مزید 25 ڈرونز کی شمولیت سے پنجاب بھر میں ہنگامی حالات اور خصوصی آپریشنز کے دوران پولیس کی فضائی نگرانی اور آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

editor

Related Articles