آخر اس بھکاری میں ایسا کیا ہے؟ 21 خواتین نے شادی کرلی!

آخر اس بھکاری میں ایسا کیا ہے؟ 21 خواتین نے شادی کرلی!

مہنگائی کے اس دور میں جہاں ایک خاندان کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، وہیں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک بھکاری کی 21 شادیوں کی کہانی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق مورو میاں نامی اس شخص کی 21 بیویاں ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کا دعویٰ ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام بھی یاد نہیں۔

بھیک مانگ کر زندگی گزارنے والے مورو میاں کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی خود کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی، بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کے پیغامات لے کر آتی تھیں۔مورو میاں کے مطابق اسے کسی کا دل توڑنا اچھا نہیں لگتا تھا، اسی لیے وہ شادی کی ہر پیشکش قبول کرتا رہا اور یوں اس کی شادیوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پھانسی سے چند گھنٹے پہلے قیدی نے شادی کرلی، حق مہر میں کیا مانگا

اس کہانی کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شادیوں کا دعویٰ کرنے کے باوجود مورو میاں آج بھی ایک کمرے پر مشتمل جھونپڑی میں رہتا ہے۔

مہنگائی اور بڑھتے ہوئے گھریلو اخراجات کے دور میں مورو میاں کی یہ کہانی سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بن سکتی ہے۔ تاہم، اس کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق کے لیے مزید مستند معلومات درکار ہیں۔

editor

Related Articles