کرکٹ کے بعد موسیقی کا ذکر، وسیم اکرم نے کس گلوکار کو چن لی

کرکٹ کے بعد موسیقی کا ذکر، وسیم اکرم نے کس گلوکار کو چن لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون صحافی نے ان سے ان کے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا۔ جواب میں سابق پاکستانی کپتان نے دلجیت دوسانجھ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج کل ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ ہیں، جو ایک بڑے فنکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد؟ بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

وسیم اکرم نے دلجیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موسیقی اور گلوکاری بہت اچھی ہے اور وہ ایک بہترین اسٹار ہیں۔ وسیم اکرم کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ کرکٹ اور موسیقی کے مداح بھی اس پر اپنے تبصروں کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles