وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کی 10 نئی بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں تاکہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جاسکے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے ان گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج یہ گاڑیاں خیبر پختونخوا پولیس کے سپرد کردی گئیں۔
محسن نقوی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور دہشت گردی کیخلاف آج بڑے فیصلوں کا دن، وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے صوبائی پولیس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں معاونت کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار جاری رکھے گی۔
On the directions of Prime Minister Shehbaz Sharif, today I handed over 10 newly acquired Armoured Personnel Carriers (APCs) of Islamabad Police to KP Police to strengthen their ongoing counterterrorism operations.
In view of the prevailing security situation and rising terrorist incidents in KP, the Prime Minister directed their immediate transfer.
The fight against terrorism is our collective responsibility. The Federal Government stands firmly with KP Police and will extend every possible support to defeat terrorism and protect our people.— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 12, 2026


