کینیڈا سے آنے والے معمر میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد، موت کی اصل وجہ کیا بنی؟

کینیڈا سے آنے والے معمر میاں بیوی کی گھر سے لاشیں برآمد، موت کی اصل وجہ کیا بنی؟

شہرِ قائد میں ظلم اور سفاکی کی تمام حدیں پار ہو گئیں۔ دیارِ غیر کینیڈا سے اپنے وطن کی محبت میں واپس آنے والے معمر میاں بیوی کو ناگن چورنگی کے قریب ان کے اپنے ہی گھر میں بے رحمی سے پراسرار طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :مصنوعی ذہانت سے قتل کی منصوبہ بندی، خاتون کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

  70 سالہ محمد یامین اور ان کی 65 سالہ اہلیہ نفیس اختر ایک ماہ قبل ہی کینیڈا سے اپنا گھر فروخت کرنے پاکستان آئے تھے۔

جن ظالموں نے اس معمر اور بے گناہ جوڑے کو نشانہ بنایا، انہوں نے نہ تو ڈکیتی کی اور نہ ہی جسم پر کسی آلے سے وار کیا، بلکہ انتہائی شاطرانہ انداز میں زہر دے کر یا دم گھونٹ کر ان کی جان لے لی۔

عباسی شہید اسپتال میں معائنے کے دوران دونوں بزرگوں کے ناک اور کان سے خون بہنے کے خوفناک شواہد ملے ہیںجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں کسی زہریلی شے کے ذریعے اذیت ناک موت دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں ؛لیگی رہنما شیخ شبیر کا قتل، اہم شواہد مل گئے، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل، مقدمہ بھی درج

پولیس نے اس سفاکانہ واقعے میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے مزدوروں اور سابق کرائے دار رشتہ داروں کا گھیراؤ شروع کر دیا ہے۔

editor

Related Articles