ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور ہفتہ کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ گلگت بلتستان میں شام اور رات کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں ہفتہ کے روز موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، سوات، دیر، کوہستان اور گردونواح میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ شام اور رات کے دوران گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔