دانیال ظفر نے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی، وجہ کیا بنی

دانیال ظفر نے شوبز سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی، وجہ کیا بنی

پاکستانی گلوکار اور اداکار دانیال ظفر نے مسلسل مصروفیات اور صحت پر پڑنے والے اثرات کے باعث کچھ عرصے کے لیے شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

دانیال ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی برداشت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور انہیں اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گلوکار کے مطابق گزشتہ دو برس ان کے لیے انتہائی مصروف رہے۔ اس دوران مسلسل سفر کے باعث انہیں کسی ایک جگہ پر چند دن سکون سے گزارنے کا موقع بھی کم ہی ملا۔

دانیال ظفر نے بتایا کہ اداکاری اور موسیقی جیسے دو مختلف شعبوں میں بیک وقت کام کرنا آسان نہیں، جبکہ مسلسل مصروف رہنے کے معمول نے ان کی صحت کو بھی متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کا بڑا فیصلہ، ہزاروں ملازمین کو نوکری چھوڑنے کی پیشکش

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں اپنی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے، اسی لیے وہ کچھ عرصے کے لیے اپنی تمام پیشہ ورانہ سرگرمیاں روک رہے ہیں تاکہ آرام کرسکیں اور صحت یاب ہوکر دوبارہ کام کی طرف لوٹ سکیں۔

واضح رہے کہ دانیال ظفر حال ہی میں2 ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے نئے اسٹوڈیو البم ’اسٹورمز اینڈ سیرنیٹی‘ کی تشہیر میں بھی مصروف تھے، جس کی ریلیز ہفتے کے روز متوقع تھی۔

دانیال ظفر کے اس فیصلے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles