نئی گاڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

نئی گاڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ خوشیاں ماتم میں بدل گئیں

نئی گاڑی خریدنے کی خوشی ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ اگلی صبح مالک کو ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے اس کی خوشیاں ماند کردیں۔ گاڑی پر گہری خراشوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی 13 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک شخص کو رات کے وقت اپنی نئی گاڑی کے سامنے ناریل توڑ کر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر اس کے اہلخانہ بھی موجود ہوتے ہیں اور سب نئی گاڑی کی آمد پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اگلی صبح منظر یکسر بدل جاتا ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کے مختلف حصوں پر گہری خراشیں نظر آتی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ کسی تیز دھار چیز سے لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیپ فیک ویڈیوز اور جعلی تصاویر بنانے والوں کی اب خیر نہیں، الیکشن کمیشن کی نئی ہدایات جاری

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے الزام لگایا کہ کسی شخص نے حسد کی وجہ سے نئی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں۔ بعض افراد نے اسے حسد کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ گاڑی غلط جگہ پارک کرنے کے باعث کسی تنازع کا شکار ہوئی ہوگی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کو کس نے اور کس وجہ سے نقصان پہنچایا۔ نہ ہی ویڈیو میں پیش کیے گئے واقعے کی مکمل حقیقت کی تصدیق ہوسکی ہے۔

نئی گاڑی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یہ واقعی حسد کا معاملہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔

editor

Related Articles