خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد انتظامیہ نے سالوں کی بدانتظامی اور غفلت کے خلاف بلاامتیاز اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
صوبے کے مختلف شہروں میں عوامی مسائل کے حل اور شہری انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، پشاور سے لے کر مردان تک بلاامتیاز آپریشنز اور صفائی کے عمل نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے، جبکہ سالوں پرانے قبضہ مافیا کے خلاف سخت انتظامی ایکشن جاری ہے۔
پشاور میں نالوں پر قائم غیر قانونی تجازات
پشاور کے انتہائی اہم اور مصروف علاقے ورسک روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابقہ دورِ حکومت میں نکاسِ آب کے اہم نالوں پر غیر قانونی طور پر بڑی تعمیرات قائم کر لی گئی تھیں، نالوں کی بندش اور تجاوزات کے باعث معمولی بارش میں بھی ورسک روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں نالوں کا پانی سڑکوں پر پھیل جاتا تھا ۔
موجودہ انتظامیہ نے اس سنگین مسئلے پر سخت موقف اپناتے ہوئے بھاری مشینری اور بلڈوزروں کی مدد سے ورسک روڈ پر نالوں پر قائم تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے اور نالے واگزار کرانے کا کام تیز کر دیا ہے۔
مردان میں تاریخی صفائی پر شہری خوشی سے نہال
دوسری جانب ضلع مردان میں شہری صفائی کا ایک تاریخی اور مثالی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے ، مردان کی تاریخ میں پہلی بار سڑکوں، اہم شاہراہوں اور چوک چوراہوں کی سائنسی بنیادوں پر جدید واشنگ اور دھلائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
شہر کی دھلی ہوئی چمکتی سڑکیں اور صفائی کا ماڈل دیکھ کر مقامی شہری نہ صرف ششدر رہ گئے ہیں بلکہ اس خوبصورت اور انقلابی قدم کو سراستے ہوئے جگہ جگہ خوشی سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔
گورنر راج کے اثرات! خیبرپختونخوا میں حقیقی تبدیلی کا آغاز، مردان میں پہلی بار سڑکوں کی دھلائی، شہری صفائی کا بہترین نظام دیکھ کر حیران، لوگ خوشی سے ویڈیوز بناتے نظر آئے۔ https://t.co/6HWbnrADgH
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) October 27, 2026


