بڑا خطرہ ٹل گیا! سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، ڈیرہ بگٹی کے شمسر روڈ پر 5 کلو بارودی مواد سے بھری سرنگ ناکارہ بنادی گئی

بڑا خطرہ ٹل گیا!  سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، ڈیرہ بگٹی کے شمسر روڈ پر 5 کلو بارودی مواد سے بھری سرنگ ناکارہ بنادی گئی

ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمسر روڈ پر زمین میں نصب کی گئی 5 کلوگرام وزنی اینٹی پرسنل مائن (APM) کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کے بعد دھماکے سے ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق 04 نومبر 2026 کو شام تقریباً 5:40 بجے ڈیرہ بگٹی پولیس تھانے سے جنوب مشرق کی سمت تقریباً 7 سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شمسر روڈ (نزد ڈاکٹر محمد حسن بور) پر زمین کے اندر نصب ایک بارودی سرنگ کی نشاندہی ہوئی،  اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کیے۔

اس کے بعد، 05 نومبر 2026 کی دوپہر تقریباً 1:30 بجے پاک فوج اور ایف سی کی بم ڈسپوزل (BD) ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا کامیاب آپریشن کیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بارودی سرنگ میں تقریباً 5 کلوگرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے پاک فوج، ایف سی اور بم ڈسپوزل ٹیم کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس، ایف سی اور پاک آرمی کے باہمی تعاون اور مشترکہ کاوشوں ہی کی بدولت پورے علاقے کو ایک بڑے خطرے سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس لیے شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شے یا بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس تھانے کو دیں اور ایسی خطرناک اشیاء کو ہرگز نہ چھوئیں۔

editor

Related Articles