وینا ملک برسوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپس، نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

وینا ملک برسوں بعد ٹی وی اسکرین پر واپس، نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ وینا ملک نے طویل عرصے بعد مارننگ شو کے ذریعے ٹیلی ویژن پر واپسی کر لی ہے۔

وینا ملک نے نجی نیوز چینل پر’وینا ہے نا‘کے نام سے اپنے نئے مارننگ شو کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام فضا علی کے مارننگ شو ’’مارننگ ود فضا علی‘‘ کے اختتام کے بعد نشر کیا جا رہا ہے۔

وینا ملک کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جہاں ان کے بدلے ہوئے ظاہری انداز پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سارہ خان کی چھوٹی بیٹی کا چہرہ سامنے آگیا، مداحوں کا ردعمل

بعض صارفین نے ان کے وزن میں اضافے اور چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر بات کی، جبکہ کئی مداحوں نے ان کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبت اور حمایت کا اظہار کیا۔ یوں وینا ملک کی ٹیلی ویژن پر واپسی کے ساتھ ہی ان کا نیا انداز بھی سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گیا ہے۔

editor

Related Articles